میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی ، موبائل سروسز ،بازار بند، گلیاں سیل، شہری 3دن کیلئے محصور

محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی ، موبائل سروسز ،بازار بند، گلیاں سیل، شہری 3دن کیلئے محصور

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی/ لاہور/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے نام پر موبائل فون سروس، بازار بند، گلیاں، سیل، شہری 3 دن کے لئے محصور، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد، تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام کی سیکورٹی کے لئے نمائش سے ٹاور تک کا علاقہ سیل کردیا گیا تھا۔ ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس معطل رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف کی گلیوں کو کنٹینر اور واٹر ٹینکرز لگاکر بند کردیا گیا تھا۔ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بیٹھا دئیے گئے تھے صدر سے لیکر بولٹن مارکیٹ تک تمام دکانوں اور ہوٹلوں کو بھی سیل کردیا گیا تھا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیکنگ کے بعد راستوں کو کلیئر قرار دیا جاتا رہا 8محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے تھیرینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف کی سڑکوں پر گشت کا سلسلہ بھی جاری رہا ،رینجرز اور پولیس کی نفری جلوس کے راستوں پر تعینات ہے اور بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے جو کہ تمام افرادپر نظر رکھے ہوئے تھے جلوس کی گزرگاہوں نمائش چورنگی سے ٹاور تک کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز واٹرٹینکرز گاڑیاں قناتیںاور دیگر رکاوٹیں لگاکر مکمل سیل کردیا گیا تھا اور کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو جلوس کے راستوں میں جانے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی اور کنٹینرز کے اوپر بھی پولیس اہلکار موجود رہیںصدر سے لیکر بولٹن مارکیٹ تک تمام مارکیٹوں کی دکانوں ہوٹلوں اور دیگر مقامات کو بھی سیل کردیا گیا تھا 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں 9295مجالس کی جائیں گی 4004ماتمی جلوس اور 1658تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے، 9269میں سے 583حساس تر قرار دئیے گئے 2463حساس اور 6249نارمل ہیں اسی طرح ماتمی 840ماتمی جلوسوں کو انتہائی حساس اور 2327کو نارمل قرار دیا گیا ہے ،جبکہ تعزیے کے جلوس اس میں 65انتہائی حساس 626حساس اور967کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 1310موبائل فون1436موٹرسائیکلزاور 8117پولیس اہلکار مخفی کیے گئے ہیں مخفی اہلکاروں میں سے 400پولیس اہلکار سی پی او میں موجود رہیں گئے 100پولیس اہلکار ایڈیشنل ائی جی کراچی گارڈن ہیڈکوارٹر اے سی ایل سی نمائش چورنگی ماما پارسی اسکول پریڈی اور 100میری دیدر ٹاور پر تعینات ہونگے پولیس کی گزرگاہوں اوران سے منسلک سڑکوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیکنگ کا عمل کیا گیا تھا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ہرخاص وعام کو چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دیا گیا تھا۔دوسری جانب جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے جن کے ذریعے جلوس کی مکمل طور مانیڑنگ کی جائیگی جبکہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 3دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھیپولیس اور رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں