میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجالس، جلوسوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے، کور کمانڈر کراچی

مجالس، جلوسوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے، کور کمانڈر کراچی

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی( کرائم رپورٹر)کورکمانڈرکراچی نے رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات کی۔ رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مورخہ 29ستمبر کو کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کی ،کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا کو رینجرز کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران عبادت گاہوں ،مجالس کے مقامات اور جلوس کیراستوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور یقینی بنانے پر زور دیا کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ پرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد میں شہریوں کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون اہم ہے ، کور کمانڈر نے صوبہ میں امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ،اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں