میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی لگا دی

سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

سعودی عرب کی جانب سے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوچکی ہے، جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کے بھی حج کرنے بھی پابندی ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ
خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔بتایا جارہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال2025کی حج پالیسی کی تیاریوں پرکام تیز کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے، نئی حج پالیسی میں پرائیویٹ حج اور سرکاری حج اسکیم کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پرغور کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی طرف سے حج انتظامات پر شکایات موصول ہوئی تھیں، نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالے اور نئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور کیا گیا، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں ہی امیگریشن کے انتظامات کیے جائیں گے اور آئندہ سال حج کے دوران لاہور ائیرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کی سعودی حکام سے درخواست کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں