میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق چلنے کا اعلان

نگراں وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق چلنے کا اعلان

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کے تحت چلنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا تھا، اْس کے مطابق چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں کافی عرصے تک مراعات دی گئی ہیں، دہائیوں کی پالیسیاں ایک دن میں تبدیل نہیں کرسکتے۔ نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت مخلصانہ طور پر عوام کی بہتری کیلئے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے ان کو یقین دہانی کرائی ہے معاہدے پر عمل کریں گے، میرے لیے آئی ایم ایف نہیں بلکہ پاکستانی معیشت اولیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ سماجی تحفظ کے منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو ریلیف فراہم کررہے ہیں، پاکستان کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے اور مالی خسارہ ختم کرنا ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں