میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سریے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سریے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جے ایس ریسرچ  کے مطابق 8000 روپے اضافے کے بعد اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مستقبل کے بارے میں خدشات کو جنم دیتا ہے۔ تعمیراتی شعبہ جو کہ ملک کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد ہے، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بحران کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دو ہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں