لوکل میٹریل کا استعمال ، یونیک بیٹری کے ناقص ہونے کی شکایات
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) یونیک بیٹری کا اداروں کو دھوکہ، 2018میں پروڈکٹ بیچنا شروع کی، 2023 میں محکمہ لیبر کے پاس رجسٹریشن کروائی گئی، مارکیٹ میں یونیک بیٹری کی ناقص ہونے کی شکایات عام، لوکل میٹریل کے استعمال کا انکشاف، لیبر قوانین کی خلاف ورزی، تفصیلات کے مطابق یونیک بیٹری بنانے والوں کی جانب سے اداروں کو دھوکہ دینے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق یونیک بیٹری کی پروڈکٹس 2018میں بیچنا شروع کی گئی، تاہم 5 سال کے بعد 2023میں بیٹری بنانی والی فیکٹری کو 2023 میں محکمہ لیبر میں رجسٹرڈ کیا گیا، ذرائع کے مطابق یونیک بیٹری بنانے والی کمپنی 5 سال محکمہ لیبر کے افسران کے گٹھ جوڑ سے بغیر رجسٹریشن کے اپنے پروڈکٹس کو مارکیٹ میں بیچتی رہی۔ دوسری جانب یونیک بیٹری میں ناقص میٹریل کے باعث خراب ہونے کی شکایات مارکیٹ میں عام ہیں جس کے باعث لوگ مذکورہ بیٹری خریدنے سے گریزاں ہیں، بیٹری فروخت کرنے والوں کے مطابق مذکورہ بیٹری میں لوکل کیمیکل سمیت لوکل میٹریل استعمال کیا جاتا رہا جس کے باعث کچھ عرصے میں بیٹری خراب ہو جاتی ہے، لوگوں کے جانب سے مسلسل واپسی اور کمپنی کی جانب سے خرابی دور کرنے کے باوجود بیٹری زیادہ عرصہ چلنے کی قابل نہیں ہوتی جس کے باعث مارکیٹ میں یونیک بیٹری کو نہیں خریدا جاتا، ذرائع کے مطابق مذکورہ بیٹری کی کمپنی میں لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیاںبھی جاری ہیں،جبکہ فیکٹری کی سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ، روزنامہ جرأت کے جانب سے اس حوالے سے سی ای او یونیک بیٹری سے رابطہ کرنے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، یونیک بیٹری کی تیاری کے حوالے سے مزید انکشافات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔