میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں

کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: آصف سعود) کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے اعزازی جنرل سیکریٹری شہزاد کی جانب سے کاغان کوآپریٹو سوسائٹی میں پارک کو پلاٹ بناکر فروخت کردیا گیا ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نوید عباسی کی جانب سے کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فیز I اور فیز II میں بڑے پیمانے پر جعلی فائلیں بناکر پلاٹ فروخت کئے گئے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فیز II میں برساتی نالے کو سوسائٹی کی زمین ظاہر کرکے وہاں پلاٹنگ کی گئی اور اس زمین کو تاحال عمل کمیٹ نہیں کرایا گیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے اعزازی جنرل سیکریٹری شہزاد کی جانب سے پارک کے پلاٹ کو بی کیٹگیری کا پلاٹ بناکر 60 لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا معلوم ہوا ہے کہ عدالت کے حکم پر کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں الیکشن کرائے جارہے ہیں اور الیکشن میں اعزازی جنرل سیکریٹری شہزاد کی جانب سے اپنی منظور نظر کمیٹی لانے کیلئے حکمت عملی بنالی گئی ہے اس نے جعلی فائلوں کے حامل افراد کو اپنے ساتھ ملاکر الیکشن میں کامیابی کی کوششیں کررہا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے درجنوں اصل الاٹی دربدر ہوگئے ہیں ان کے پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنادی گئی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 2021 میں 33 جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جس میں کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی بھی شامل تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے اینٹی کرپشن میں بھی متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نوید عباسی کی جانب سے کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے نمائندہ جرأت نے اس حوالے سے کاغان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے اعزازی سیکریٹری شہزاد سے رابطہ کرنا چاہا لیکن ان کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں