حکومت بتائے کس قانون کے تحت فون ٹیپ کیے جارہے ہیں؟ فوادچوہدری
شیئر کریں
لیک آڈیومیں
ایڈیٹنگ کی گئی
حکومت بتائے کس قانون کے تحت فون ٹیپ کیے جارہے ہیں؟
فوادچوہدری
حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جا کرہماری کمر توڑ دی،آج عوام کے پاس بجلی اور گیس کے بل بھرنے کے لیے پیسے نہیں
اگر عوام کیلئے بات کرنا غداری ہے تو ہم کرتے رہیں گے،حکومت ہی منحوس ہے کہ ہم بھارت کیخلاف کرکٹ میچ بھی ہار گئے
اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شوکت ترین کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور حکومت بتائے کہ کس قانون کے تحت اعلیٰ شخصیات اور ججز کے فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔ شوکت ترین کی لیک آڈیو میں کچھ ٹوٹے جوڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جاکر انہوں نے ہماری کمر توڑ دی ہے، آج عوام کے پاس بجلی اور گیس کے بل بھرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی معطل کرنے کے حکم پر شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کسی مقامی تنظیم کو چندہ مہم کی اجازت نہیں ،اگر کسی نے چندہ مہم شروع کی توبند کرکے تمام پیسہ ٹیلی تھان میں جمع کرائے اور عوام پنجاب و خیبر بینک میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ قبل بارش کی پیش گوئی کے باوجود حکومت نے اقدامات نہیں کیے، سندھ میں ڈرینز کھلے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی ، سیلاب آنے کی بنیادی وجہ ڈیمز نہ بنانا ہے، ہمارے دور میں اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بڑے شہر تباہ ہونے سے بچ گئے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت اس عرصے میں عمران خان کو سیاست سے آوٹ کرنے میں کوشاں رہی اور عوام کے لیے اقدامات نہیں کیے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت ہی منحوس ہے کہ ہم کرکٹ میچ بھی ہار گئے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست پر افسوس ہے۔