میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ اعلی حیدرآباد میں 600 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

بلدیہ اعلی حیدرآباد میں 600 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے مقرر کردہ عملے میں سے 70 فیصد غائب، تمام افرادسیاسی بنیادوں پربھرتی کیے گئے تھے،ذرائع
گھوسٹ ملازمین سے فی کس 15 سو روپیہ ماہانہ لئے جاتے ہیں، بلدیہ اعلی حیدرآبادبدترین انتظامی بحران اورکرپشن کابول بالاہے
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) بلدیہ اعلی حیدرآباد میں 600 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے مقرر کردہ عملے میں سے 70 فیصد غائب، فی ملازم سے 15 سو روپیہ ماہانہ لئے جاتے ہیں، ذرائع ، بلدیہ اعلیٰ کی مون بارشوں کے دوران بھی ناقص کارکردگی، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں 600 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق 2010ع میں 1 ہزار سے زائد ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا جس میں صفائی ستھرائی والے ملازمین بھی تھے، بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر بندر بانٹ کر کے کی گئیں تھیں، ملنے والی معلومات کے مطابق شہر میں صفائی ستھرائی والے عملے میں سے 70 فیصد عملہ غائب ہے جبکہ تمام کم تعداد میں نا مسلم بھرتی کئے گئے تھے، ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین سے ماہانہ 15 سئو لیکر انہیں ویزہ دیا گیا ہے، حالیہ شدید بارشوں اور حیدرآباد شھر میں تباہی کے باوجود بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی کارکردگی ناقص رہی ہے، بلدیہ اعلیٰ میں ایڈمنسٹریٹر کی جناب سے مخصوص افراد کے ساتھ تمام معاملات چلائے جا رہے ہیں جس کے باعث بلدیہ اعلیٰ میں بدترین انتظامی بحران اور کرپشن کا بول بالا ہے
گھوسٹ ملازمین


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں