طالبان کا ایک ہفتے میں کابینہ مکمل کرنے کا اعلان
شیئر کریں
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کو حملے سے پہلے ہمیں اطلاع دینی چاہیے تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر پوری کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم کابینہ میں خواتین ارکان کے شامل ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک افغانستان سے سفارتی تعلقات بحال رکھیں۔دریں اثنا افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ31اگست کے بعد امریکا کو افغانستان میں ڈرون سمیت کسی بھی قسم کے حملے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو کوتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ 31اگست کے بعدکسی کو بھی ڈرون سمیت کسی قسم کے حملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر حملہ کیا گیا تو اسے روکیں گے۔