میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موجودہ حکومت ناکام اور نااہل ترین ہے ،بلاول بھٹو

موجودہ حکومت ناکام اور نااہل ترین ہے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام اور نااہل ترین ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں لیکن حکومت اپنی 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہی ہے،پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ضرورت ہے، جیالے تیار ہو جائیں،ہم سب کو ملک کر پاکستان کو بچانا ہے، مل کر شہید بھٹو کے خواب کو پورا کریں گے، بہت سے دوستوں پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے دھوکہ کیا، پیپلزپارٹی اور اس کے جیالے ہی کافی ہیں، اپنی سیاست کریں گے اور تمام غیر جمہوری قوتوں کو بھگائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ضلع خیرپور کے شہر کوٹ ڈیجی میں واقع وسان ہائوس میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ نااہل اور ناجائز حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، اس حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کو تکلیف پہنچائی ہے، یہ عوام کے حقوق سلب کرنا اور ان پر ڈاکا مارنا چاہتے ہیں، عمران خان عوام سے ہر طرح کے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کے عوام کو اس حکومت سے نجات دلانی ہے، خان صاحب نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بیروزگاری اور غربت تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے اور خان صاحب اپنی 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے ہر صوبے پر ڈاکا مارا ہے، جب این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جاتا اور اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا مارا جاتا ہے تو یہ نہ صرف سندھ کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ ہر صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے، جب ایک صوبے کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو پورے پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی اسلام آباد میں بیٹھا کوئی کٹھ پتلی عوام کے حق پر ڈاکا مارے، عوام کے حق روزگار پر ڈاکا مارا جارہا ہے، سلیکٹڈ عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرتا تھا، اسی عمران خان نے ان سے بھی روزگار چھین لیا جن کے پاس روزگار تھا، نوجوان دو دو ڈگریاں لے کر دھکے کھا رہے ہیں لیکن انہیں بھی روزگار نہیں مل رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں