میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارے ٹی وی پر عورت کو بے چاری یا ولن ہی دکھایا جاتا ہے، ارمینا خان

ہمارے ٹی وی پر عورت کو بے چاری یا ولن ہی دکھایا جاتا ہے، ارمینا خان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

اداکارہ ارمینا خان کہتی ہیں کہ ہمارے ٹی وی میں عورت کو روتی ہوئی، بیچاری یا پھر ولن کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔غیر ملکی اردو ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ارمینا خان نے کہا کہ ٹی وی لوگوں کی تربیت کرنے کا ذریعہ ہے لیکن ہم اس کا صحیح استعمال نہیں کررہے، ہمارے ٹی وی چینل پر عورت کو روتی ہوئی ، بیچاری یا پھر ولن کے طور پر دکھایا جاتا ہے، ہمیں اپنے ڈراموں میں مضبوط خواتین کے کردار دکھانے چاہئیں کیونکہ آج خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کام کررہی ہیں۔ اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی ا?ئے گی۔ اگر مثبت چیزیں دکھائی جائیں گی تو بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور روتے ہوئے کردار بھی کم ہی کیے جائیں گے۔ارمینا خان نے کہا کہ چند کہانیوں کو بار بار دکھایا جا رہا ہے ایک ہی طرح کی دو سو کہانیاں تو ہم نے دیکھ لی ہیں، وہ جس ڈرامے کے سیٹ پر جاتی ہیں، یہی کہا جاتا ہے کہ جب تک عورت کے ا?نسو نہیں گریں گے تو ریٹنگ نہیں ا?ئے گی، یہ بہت پرانا تصور ہو گیا ہے اب بس کر دینا چاہیے۔ اب تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بس کر دیں لیکن ڈرامے بنانے والے سن نہیں رہے انہیں لگتا ہے اسی قسم کا ڈراما ہٹ ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں