میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے حتمی نام پر تنازع برقرار

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے حتمی نام پر تنازع برقرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ختم ہوتے ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں پاکستان پیپلز پارٹی نے چار ناموں پر غور شروع کر دیا تاج حیدر،نجم احمد شاہ،سید حسن نقوی اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے جانے کا امکان وفاقی حکومت کے تجویزکردہ نام کو مسترد کر دیا گیا ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سینئر سیاستدان تاج حیدر کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پارٹی میں مزید تین ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے جن میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزماں اور گریڈ 21کے دو افسران جن میں نجم احمد شاہ سیکرٹری انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سید حسن نقوی فنانس سیکرٹری سندھ شامل ہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں حالیہ دنوں چاروں ناموں پر مشاورتی عمل جاری ہے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے تاج حیدر کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے متعلق اصولی فیصلہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد متوقع ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز ایڈ منسٹریٹر کراچی کے منصب کے لیے سابق وفاقی سیکرٹری کامرس یونس ڈھاگا کا نام تجویز کیا گیا تھا جسے سندھ سرکار کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے اور کراچی میں ایڈمسٹریٹر کی تعیناتی میں وفاق کے عمل دخل کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی کونسلز میں ایڈمنسٹریٹرز لگانے سے متعلق اہم اعلان 31اگست کومتوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں