میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی قوم کا کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی

پاکستانی قوم کا کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستانی قوم آج بروز جمعہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منارہی ہے۔’’یکجہتی کشمیر آور ‘‘دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک منایا جائے گا جس کے دوران میں ملک بھر میں سائرن بجا ئے جائیں گے جس کے بعد پاکستان اور پھر آزاد جموں کشمیر کا قومی ترانہ بجایا جائے گا اوراس دوران تمام ٹریفک ،لوگ رک جائیں گے۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم ،وزرائے اعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جبکہ ملک بھر میں دیگر لوگ اپنے دفاتر ، مکانات مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے باہر جمع ہوں گے۔نما جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کے عوام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس دن کی مناسبت سے اس کے علاوہ ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں