مولانا فضل الرحمن کی عمران خان کو 31اگست تک مستعفی ہونے کی مہلت
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان کو 31 اگست تک مستعفی ہونے کی مہلت دیدی ورنہ اپنے انجام سے دوچار ہونے کیلئے تیار ہو جائیں، اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈائون کا فیصلہ اٹل ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈائون کا فیصلہ اٹل ہے ، وزیراعظم عمران خان کو31 اگست تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ عمران خان اپنے انجام کیلئے تیار ہو جائیں۔ اکتوبر میں اسلام آباد آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان 31 اگست تک مستعفی ہوگئے تو پھر اسلام آباد میں اکتوبر میں آزادی مارچ نہیں ہوگا۔