میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت نے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص کردیے

وفاقی حکومت نے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص کردیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک ) نے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک ) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایکنک نے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت مجموعی طور پر 579 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی، جن میں سے کراچی کے دو منصوبوں کے لیے 95 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ۔بی آر ٹی کراچی لائن کی تعمیر کے لئے 78 ارب 38 کروڑ 43 لاکھ۔ روپے اور شہر میں پانی کے وسائل اور سیوریج سسٹم میں بہتری کے لئے 16 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے 31 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت گائے کے بچھڑے و کٹوں کو بچانے کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کے پروگرام کے لئے 3 ارب 40 کروڑ 10 لاکھ روپے ، زرعی شعبہ کیلئے 95 ارب روپے اور درخت لگانے کے سونامی پروگرام کے لئے 125 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے ۔ایکنک اجلاس میں پشاور طورخم موٹر وے پروجیکٹ خیبر پاس اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے 41 ارب 44 روپے ، سندھ میں تعلیم کے فروغ اور نظام میں بہتری کے لیے سیکنڈری اسکولوں کے لیے 13 ارب روپے اور گوادر مکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کی منظوری دی ہے جب کہ زرعی شعبے کے لیے 8 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں