میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غلاف کعبہ کے مختلف مراحل کی 25 نادر تصاویر میں نمائش،شرکا ء کے دل موہ لیے

غلاف کعبہ کے مختلف مراحل کی 25 نادر تصاویر میں نمائش،شرکا ء کے دل موہ لیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نمائش کے دوران ایک مقامی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے ۔ نمائش میں پیش کردہ کسوہ العکبہ کے ایمان افروز مناظر نے ہر دیدہ ودل رکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ جس خوبصورتی، پیشہ وارانہ فنی مہارت اور توجہ کے ساتھ غلاف کعبہ کی تصاویر تیار کی گئی ہیں وہ ہر دیکھنے والے کے دل میں اتر جاتی ہیں۔سعودی عرب کے فوٹو گرافر راید اللحیانی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ فوٹو گرافی کے ذریعے غلاف کعبہ کی نمائش ان دیکھے مناظر کے نمائشی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا انعقاد ریاض میں 31 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران غلاف کعبہ کی سعودی عرب میں صنعت، تیاری اور اس کی تبدیلی کے مراحل پیش کیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اللحیانی نے کہا کہ الریاض میں منعقدہ نمائش میں کسوہ کعبہ کی 25 نایاب تصویری فن پاروں کے نمونے پیش کیے گئے ہیں۔ جو غلافہ کعبہ کے مختلف مراحل کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ یادگار تصاویر سعودی عرب کے نیشنل آرٹ، حکومت کی غلاف کعبہ کی تیاری کی مہارت اور ثقافتی اقدار کی نشاندہی کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں