میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کا مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

امریکا کا مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔امریکی ا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور ان پر پابندیوں کی خبر تشویشناک ہے ۔ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔ ادھر اندرونی معاملے کا راگ الاپنے والے بھارت کی ایک بار پھر جگ ہنسائی ہو گئی ہے کیونکہ امریکا نے مودی سرکار سے مقبوضہ وادی سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق امریکا کو مقبوضہ وادی میں جاری گرفتاریوں پر شدید تشویش ہے ۔ واشنگٹن نے نئی دلی سے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔دی پرنٹ کے مطابق معلومات کا تقاضا ناصرف امریکی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے بلکہ نئی دلی کے دورہ پر آئے اعلیٰ سطح کے امریکی سفارتکاروں نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال سے متعلق معلوما ت طلب کی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں