میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی اداکارہ تریشا کا کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

بھارتی اداکارہ تریشا کا کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

مودی سرکار کی معصوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن نے کشمیری بچوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی کشمیروں پر ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہیاور کہا ہے کہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار تشویش ناک ہے ۔ اداکارہ نے کشمیر کے لاک ڈاون اور اسکول بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا، اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے ۔واضح رہے کہ انتہا پسند مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور پورے کشمیر میں فوج کے لباس میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے 25 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں