سندھ پولیس ،سیاسی بھرتیوں پر تعینات افسران کیخلاف تحقیقات کے لیے فہرست تیار
شیئر کریں
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سندھ پولیس میں سیاسی بھرتیوں پر تعینات افسران شاہی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ فہرست تیار کر لی گئی ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی سرکاری رہائشگاہ و دیگر مراعات کی تفصیلات طلب آ ئندہ چند روز میں پولیس اصلاحات پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کے بعد ناجائز سرکاری مراعات استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
با خبر ذرائع کے مطابق صوبوں کی پولیس کوغیر سیاسی کرنے اور کرپشن کے خاتمے کویقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے پہلے مر حلے میں سیاسی بھرتیوں پر اہم عہدوں پر تعینات افسران کی فہرست طلب کی گئیں ہیں جن کیخلاف آ ئندہ چند روز میں مختلف کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے گا اور انہیں تمام تر ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا جا ئے گا اس ضمن میں وفاقی حکومت نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا ) کو صوبائی سطح پر فعال کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت تمام صوبوں میں نیکٹا کے دفاتر قائم کیے جائیں گے جن کے سپرد پولیس کی تمام ایجنسیوں کو کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کی پولیس کو صحیح ٹریک پر لانے کے لیے سیاسی بھرتیاں ختم کرنے کا آغاز پنجاب سے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت گذشتہ دنوں پنجا ب کے مختلف ضلع میں محکمہ پولیس کے کئی افسران کے تقرری و تبادلے سامنے آ ئے ہیں جس کے پیشِ نظر آ ئندہ چند روز میں سندھ پولیس کے با اثر افسران کے تبادلے اور معطلی کے سامنے آ نے کے امکانات بھی واضح ہیں ۔