میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدرنیشنل بینک کی برطرفی ادارے کی بقاء کے لئے اہم اقدام قرار

صدرنیشنل بینک کی برطرفی ادارے کی بقاء کے لئے اہم اقدام قرار

منتظم
جمعرات, ۳۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کی برطرفی کے عمل کو ماہرین و ملازمین نے ادارے کی بقاء کے لیے حکومت کی جانب اسے کرپشن کے خلاف اہم اقدام قرار دیا یہ بات حیران کن تھی کہ سعودی عرب میں سزایافتہ مجرم اور پاکستان میں منی لانڈرنگ کا ملزم جس کا بینکنگ امور سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا اور جو لندن میں اولڈ ہاؤس نرسری چلاتا تھا حتیٰ کہ دہری شخصیت کا مالک کس طرح نیشنل بینک میں منصب صدارت پر فائز رہا اشتہاری ملزم اسحاق ڈار سے وابستگی کی آڑ میں ان کی تعیناتی کے واضح ثبوت کے باوجود انہیں قومی بینک کی باگ دوڑ کیوں دی گئی وہ کون سی قوتیں تھیں جو ایسے مجرم و ملزم کی پشت پناہی کرتی رہیں اس کے لیے تحقیقات کا ہونا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملازمین نے وزیراعظم پاکستان و وزیر خزانہ سے اپیل کی ہے کہ سعید احمد کے دور صدارت کے قانون سے بالاتر تمام امور اور لوٹ مار کی تحقیقاتی اداروں سے چھان بین کراء جائے پینشنرز کے 59 ارب روپے کے گھپلے کا معاملہ کرپشن کا اہم اور توجہ طلب و حساس ہے جسے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 11 ماہ گزر جانے کے بعد بھی ادائیگی نہیں کی گئی اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں تحقیقات کی جائیں تو حیرت انگیز انکشافات ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں