میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیمرا ختم کرکے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

پیمرا ختم کرکے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

منتظم
جمعرات, ۳۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور پریس کونسل کو ختم کرکے پرنٹ ٗالیکٹرانک اور سوشل میڈیا کیلیے ایک ہی اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلیے پارلیمنٹ بوگس ہے اور ووٹ جعلی ہیں لیکن وہ اسی جعلی ووٹوں والی پارلیمنٹ سے ووٹ لے کر صدر بننا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میڈیا کے لوگوں کی آراء کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ پیمرا اور پریس کونسل دونوں کو ختم کررہے ہیں، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنارہے ہیں جو نہ صرف الیکٹرانک بلکہ پرنٹ میڈیا اور اس کے ساتھ سوشل میڈیا کو بھی دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں کے لیے ایک ہی ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، تمام میڈیا پر ایک ہی قوانین اور سنسر لاگو ہونے چاہئیں، اس سے ریاست کے وسائل بچیں گے، تمام اتھارٹیز کو ضم کرکے پروفیشنلز کی اتھارٹی بنائیں گے جس میں میڈیا کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔فواد چودھری نے کہاکہ آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات، ریگولیٹری باڈیز اور پی ٹی وی میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گے، پی ٹی وی میں سنسر شپ ختم کردی گئی ہے، اب لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی وی اپوزیشن کو زیادہ ٹائم دے رہا ہے اس پر اپوزیشن کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں