میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کی گوگل پر کڑی تنقید، دھاندلی کا الزام بھی عائد کردیا

ٹرمپ کی گوگل پر کڑی تنقید، دھاندلی کا الزام بھی عائد کردیا

منتظم
جمعرات, ۳۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل پرکڑی تنقید کی اور اس پر دھاندلی کا الزام لگادیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جب بھی ٹرمپ کے نام سے نیوز سرچ کرتے ہیں تو گوگل ساری بری خبریں سامنے لے آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوگل ہمارے ساتھ دھاندلی کررہا ہے میں بہت جلد اس پر بات کروں گا ۔امریکی صدر نے کہا کہ کنزرویٹوز کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، اچھی خبروں اور معلومات کو چھپایا جا رہا ہے۔ان کا کہناتھاکہ ہم کیا دیکھیں کیانہیں گوگل اور دوسرے کنٹرول کر رہے ہیں، یہ بہت سنگین صورتحال ہے جلد اس معاملے کو دیکھوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں