این اے 78، الیکشن کمیشن کو ابرار الحق کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم
منتظم
جمعرات, ۳۰ اگست ۲۰۱۸
شیئر کریں
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78سے پاکستان تحریک انصاف کے ناکام ہونے والے امیدوار ابرار الحق کی جانب سے الیکشن نتائج کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں ابرار الحق نے موقف اختیار کیا تھا کہ حلقہ این اے 78میں مبینہ طور پر دھاندلی کرکے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو کامیاب کروایا گیا۔مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ابرار الحق کو 5ستمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کمیشن کو حکم دیا کہ پی ٹی آئی رہنما کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔