میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران پر سخت ترین پابندیاں عاید کرنے کے پابند ہیں، امریکا

ایران پر سخت ترین پابندیاں عاید کرنے کے پابند ہیں، امریکا

منتظم
جمعرات, ۳۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایران کے امور پر نظر رکھنے کے لیے امریکا کی طرف سے متعین کردہ خصوصی مندوب برائن ہک نے کہا ہے کہ ایران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو سالانہ 70 کروڑ ڈالرکی رقم فراہم کررہا ہے۔امریکہ حزب اللہ اور ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے خلاف سخت ترین پابندیاں عاید کرنے کی پالیسی پرعمل درآمد کا پابند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں اْنہوں نے کہا کہ واشنگٹن دوسرے اتحادی ممالک کو بھی ایران اور حزب اللہ کے خلاف جاری مہم میں شامل ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکا کا بین الاقوامی عدالت میں ایرانی مقدمہ مسترد
امریکا نے ایران کی طرف سے اپنے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کردہ مقدمے کو اپنے طور پر مسترد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دی ہیگ میں واقع اقوام متحدہ کی اس اعلیٰ ترین عدالت میں امریکا کی خاتون وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ عدالت ایران کے خلاف عائد کردہ امریکی پابندیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے کی مجاز ہی نہیں ہے۔ تہران حکومت نے دعویٰ کیا کہ امریکا تریسٹھ برس پہلے دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے دوستی کے ایک معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں