میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں کرپشن کرنا بہت مشکل ہوگیا، آصف زرداری

پاکستان میں کرپشن کرنا بہت مشکل ہوگیا، آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا فیصلہ آئندہ آنے والی اسمبلی کریگی ٗ کبھی عدلیہ سے لڑتا نہیں ٗ ان کے ساتھ بھاگتا رہتا ہوں جب تک وہ تھک نہ جائے ٗ مک مکا کہہ دینا بہت آسان ہے مگر ہر کیس کی ایک طویل داستان ہے ٗ ہر کیس میں چار چار پانچ پانچ سو پیشیاں ہوئی ہیں ٗ اسحاق خان کے دور میں مجھ پر بارہ کیسز بنائے گئے ٗ ہر مقدمہ جیل کے اندر جیتا ٗ این آر او میں جمہوریت ٗ ا لیکشن اور نوازشریف کی واپسی تھی ٗ میاں صاحب سے میری کوئی لڑائی نہیں ہے ٗ نوازشریف کو پنجاب کی حکومت نہ دیتا تو ہم مشرف کو نہیں نکال سکتے تھے ٗہمیں ذاتی مفادات کی بجائے جمہوریت کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نیب کا اپنا ایک مائنڈ سیٹ ہے، نیب غریبوں کو اٹھاکر بلیک میل کرکے پیسے لے کر چھوڑ دیتا ہے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہاکہ اب کرپشن کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ میڈیا اور سوشل میڈیا بہت تیز ہوگیا ہے جب آپ گھر پہنچتے ہیں تو آپ کی کرپشن کی داستان آپ سے پہلے آپ کے بچوں کے علم میں آجاتی ہے اور وہ گھر کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی پوچھتے ہیں کہ پاپا! آپ نے کرپشن کیوں کی؟پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے نوازشریف کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کی اور میری جنگ شروع نہیں ہوئی ٗابھی میں ان سے ناراض نہیں ہوا ٗ ابھی تک ان کی مدد کررہا ہوں اور میں نے ان کی حکومت بچائی ٗجسٹس کھوسہ نے جو بات ان کے لیے جو کہہ دیا وہ بہت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں