عارف بلڈر، گلستان سوسائٹی میں رئیل مارکیٹنگ کا فراڈ
شیئر کریں
ادارہ ترقیات کی گلستان سرمست ہاؤسنگ اسکیم، بدنام زمانہ بلڈر کی مارکیٹنگ کمپنی نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، گلستان سرمست اسکیم کی چار فیزوں کی بکنگ و تشہیر رئیل مارکیٹنگ نامی کمپنی کو دی گئی، عارف بلڈر نے کمپنی کے نام پر پس پردہ تمام معاملات چلائے، معاہدہ ختم ہونے کے باوجود غیرقانونی وصولیوں کا سلسلہ جاری، ادارہ ترقیات نے کمپنی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد نے گلستان سرمست نامی ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا تھا جس کے پلاٹس کے چار فیز کے مختلف آکشن کرکے پلاٹس لوگوں کو دیے گئے، مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کی تشہیر و بکنگ رئیل مارکیٹنگ نامی کمپنی کو دی گئی، رئیل مارکیٹنگ کمپنی کے پس پردہ معاملات عارف بلڈرز چلاتا رہا، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے رئیل مارکیٹنگ نامی کمپنی کے ذریعے ادارہ ترقیات سے پلاٹس کی بکنگ و اقساط کی وصولی کا معاہدہ کیا جو قواعد و. ضوابط کے خلاف تھا، ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی اور ادارہ ترقیات میں طے ہونے والے معاہدہ کی معیاد ختم ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود مارکیٹنگ کمپنی غیرقانونی طور پر اقساط کی وصولیوں کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق گلستان فیز چار کے پلاٹس سے لوگوں سے اربوں روپے وصول کرنے کے باوجود پلاٹس کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے رئیل مارکیٹنگ اسکیم کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، اس سلسلے میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارہ ترقیات حیدرآباد نے رئیل مارکیٹنگ کو لیٹر نمبر HDA /P&DC/ESTT/614/2024 نمبر جاری کرتے ہوئے 2008ء سے 2024ء تک تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے، واضع رہے کہ ادارہ ترقیات اور رئیل مارکیٹنگ میں گلستان سرمست اسکیم کا معاہدہ 28
نومبر 2008 کو طے پایا جو 7 اگست 2015ء تک تاہم معاہدہ ختم ہونے کے باوجود رئیل مارکیٹنگ نے غیرقانونی طور پر رقم وصول کی، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے رئیل مارکیٹنگ کے ذریعے پلاٹس کی بکنگ و لے آؤٹ میں ہیراپھیری بھی کی جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی ۔.