میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، بلڈر ثاقب بن رؤف کی ناجائز تعمیرات

سندھ بلڈنگ، بلڈر ثاقب بن رؤف کی ناجائز تعمیرات

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈر مافیا کو ناجائز تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، اس حقیقت کا اندازہ بلڈر ثاقب بن رؤف کودی جانے والی رعایت سے لگایا جاسکتا ہے ، محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی جو کہ سسٹم مافیامیں کماؤ پوت سمجھے جاتے ہیں ، کمزور اورانتہائی ناقص عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، اس وقت ناظم آباد نمبر 5 ، پلاٹD11/19،D2/3 ،E21/6 اورA9/37 پر غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،کمزور بنیاد والی عمارتوں پر خلاف ضابطہ تیسری اور چوتھی منزلیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، جس کے عوض خطیر رقم اینٹھے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ میں سسٹم مافیا کے بدعنوان افسران کو ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کی مکمل سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں