میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر کارپوریشن، پانی چور پیپسی کمپنی پر ڈی ڈی ٹیکسیشن کا چھاپہ

واٹر کارپوریشن، پانی چور پیپسی کمپنی پر ڈی ڈی ٹیکسیشن کا چھاپہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) واٹر کارپوریشن نے کروڑوں اربوں کی پانی چوری کے دعوے مسترد کردیے جبکہ دوسری طرف ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسیشن اخلاق بیگ نے پانی چوری مافیا کے خلاف تنہا پر خطر و پر پیچ راستوں کا انتخاب کرتے ہوئے محاز پر لڑنے اور فرائض منصبی ادا کرنے کیلے سر پر کفن باندھ لیا انھوں نے سرکاری و سیاسی سسٹم مافیا کے سامنے بندھ باندھنے کی ٹھان لی سب سوئل پانی کے نام پر جاری ایک و منسوخ شدہ لائسنس کی آڑ میں کروڑوں روپے کی پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک اخلاق بیگ نے پکڑ لیا ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد چمن سینماء سے آگے فتح کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیرقانونی پانی سپلائی کا منظم و مربوط نیٹ ورک اور اسکے پس منظر میں موجود بااثر شخصیات کو موصوف بے نقاب کردیا انھوں نے اس سب سوئل پانی کے نام پر چلنے والے والے پلانٹ کی ویڈیو اور چھاپہ مار کاروائی بھی سماجی ویب سائیٹ پر وائرل کردی انھوں نے نمائندہ جرات کو بتایا کہ مزکورہ غیرقانونی سب سوئل پلانٹ سے میٹھا پانی انڈسٹریل ایریا سائٹ لمیٹیڈ کی فیکٹریز کو دھڑلے سے سپلائی کیا جارہا انھوں نے بتایا کہ انھوں وہاں سے پانی کی کئی بوتلیں بطور سیمپل اور ثبوت بھی حاصل کر لئے جو کہ میٹھے پانی کی لائن سے لیا جارہا ہے انکا کہنا تھا کہ سب سوئل کی آڑ میں مزکورہ چوری کا دھندا جاری ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مزکورہ لائن سے پانی سائٹ ایریا میں قائم ملٹی نیشنل کمپنی ‘ پیپسی اور مشہور منرل واٹر برانڈ Killey ‘ کلے’ کو فروخت کیا جارہا ہے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر مزکورہ منرل واٹر کمپنی مشہور و معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی ( مرحوم) کی ہے اس حوالے سے یاد رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسیشن اخلاق بیگ ایک جانب پانی مافیا کا ٹارگٹ تو دوسری طرف نا صرف شہر بلکہ ملک بھر میں مقبول ہوگئے ہیں اور انکی بہادری اور جواں مردی کے چرچے عام ہیں تواتر کیساتھ پانی مافیا کی کروڑوں اربوں کی چوری کا پکڑا جانا حیران کن اور واٹر حکام کی مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کا کھلا ثبوت ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر کراچی کمشنر کراچی اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں