اسرائیل کی حزب اللہ پر حملے کی تیاری
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کی دھمکی کے بعد امریکا، اٹلی اور جرمنی نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے جب کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک نے سفری انتباہ جاری کیا۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے تیاری مکمل کرلی جس کے بعد لفتھانسا، ایئر فرانس، ٹرانساویا اور آسٹرین ایئر لائنز نے بیروت جانے والی پروازیں معطل کر دیں۔حزب اللہ نے اسرائیلی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں ہمارے جنگجو ملوث نہیں۔ عوامی مقامات پر حملے نہیں کرتے۔