میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر میں دھرنے کے شرکا ء کا پتھراؤ،پولیس کی ہوائی فائرنگ و شلینگ

گوادر میں دھرنے کے شرکا ء کا پتھراؤ،پولیس کی ہوائی فائرنگ و شلینگ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے شرکا نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔گوادر جلسے میں شرکت سے روکنے پر مستونگ میں بلوچ یک جہتی کمیٹی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ اْدھر گوادر میں دھرنے کے شرکا نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا۔گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 سمیت تمام راستے بند ہیں، تربت، گوادر سمیت مکران کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف مقامات پر مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں