میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ،وزیراعظم

چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا ، گزشتہ حکومت کی بیڈگورننس نے پاکستان کو اس حالت میں پہنچایا ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کل 10محرم کو تمام مجالس اور جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب سمیت تمام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے محرم الحرام پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا، شہباز شریف نے عاشورہ محرم پر بہترین انتظامات کرنے وزیراعلیٰ سندھ اور اتنظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں عوامی مفاد کے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، لاہور میں پی کے ایل آئی کی طرز پر میڈیکل سٹی کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے، یہ تقریباً 50ارب روپے کا منصوبہ ہے، پی کے ایل آئی جنوبی ایشیا کا شاندار ترین ہسپتال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹی منصوبے کو پنجاب اور وفاقی حکومت مل کر مکمل کرے گی، لاہور کا میڈیکل سٹی دنیا کے کسی بھی میڈیکل سٹی کے ہم پلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رنگ روڈ کا ایک جز رہ گیا تھا، جب رنگ روڈ پر 7 کلومیٹرتک کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا تو لوگوں کو سہولت ملے گی، لوگوں کو ایس ایل تھری منصوبے کا بہت فائدہ ہوگا، ایف ڈبلیو او اس منصوبے پر کام کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں