میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ

کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کشمور میں 6 ڈاکوؤں کی ہلاکت پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ دیکھتا ہوں کہ ڈاکو مارے گئے۔گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکو جہنم رسید ہو گئے، کوئی کریڈٹ کی بات نہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بزدلوں کو جہنم رسید کیا اس پر شاباش دیں، کریڈٹ کی بات نہیں، یہ کام اللہ پاک نے کیا۔اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڈو بیراج کا دورہ کیا۔جام خان شورو نے وزیرِ اعلیٰ کو پانی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ کے تمام حفاظتی بند مضبوط ہیں، گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے پاس 12 مغوی یرغمال ہیں، 10 کا تعلق کشمور اور 2 کا سکھر سے ہے، مغویوں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا اور جلد جدید اسلحہ سندھ پولیس کو دیا جائے گا۔وباڑو میں حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں، کچے میں تعینات پولیس کے لیے الاؤنس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تمام ضرورتیں پوری کر دی ہیں، گھوٹکی کے 70 کلو میٹر تک 140 پولیس چوکیاں قائم کی ہیں، ضلع گھوٹکی میں اس وقت ایک بھی اغوا برائے تاوان کا مغوی نہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال گھوٹکی پولیس نے 70 ڈاکو مارے اور 40 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا، 30، 35 ہزار کمانے والا غریب کیا تاوان ادا کر سکتا ہے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں