میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اتحادیوں کوایک اورشکست ‘سبطین خان اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب

اتحادیوں کوایک اورشکست ‘سبطین خان اسپیکرپنجاب اسمبلی منتخب

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار سبطین خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ، حکومتی امیدوار نے185جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے 175ووٹ حاصل کئے ،مجموعی طو رپر 364ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 4ووٹ مستر د قرار دئیے گئے ، نتائج کا اعلان ہوتے ہی تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جشن منایا گیا اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے گئے ، پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے سبطین خان سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر سپیکر کی نشست سنبھال لی ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیلٹ پیپر ز پر سیریل نمبر لگانے کو جواز بناتے ہوئے احتجاج کیا گیا ،رانا مشہود کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران سے تلخ کلامی اور اپوزیشن امیدوار سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے رجسٹر چھیننے کی وجہ سے پولنگ کا عمل کچھ وقت کے لئے تعطل کا شکار بھی ہوا جبکہ پینل آف چیئرمین کی جانب سے اسمبلی کی سکیورٹی کو بھی طلب کر لیا گیا،دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بیلٹ پیپرز چرانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ، مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں عبد الرئوف نے بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج ہونے کے خلاف پینل آف چیئرمین کو تحریری درخواست دیدی ، حکومتی اراکین نے سردار دوست مزاری اور راجہ صغیر احمد کے ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر لوٹے لوٹے کے نعرے بھی لگائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں