میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزارقائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات ، نیب تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

مزارقائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات ، نیب تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیب کی جانب سے مزارقائد کے اطراف غیرقانونی تعمیرات سے متعلق تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ، مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزارقائد کے اطراف غیرقانونی تعمیرات سے متعلق نیب تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کے بعد ایس بی سی اے افسران بھی شامل تفتیش ہیں ، اس سلسلے میں سابق ڈائریکٹرصفدرمگسی ،موجودہ ڈائریکٹرمحمدضیا کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افسران نے ایک ماہ تاخیرسے کاسموپولیٹن سوسائٹی پرجواب نیب کوجمع کرادیا ہے ، جس میں افسران نے موقف اختیار کیا ہے کہ مزار قائد کے اطراف چائنہ کٹنگ کا ایس بی سی اے سے تعلق نہیں ، چائنہ کٹنگ کی ذمہ دارسوسائٹی انتظامیہ،ماسٹرپلان ڈپارٹمنٹ ہے اور کاسمو پولیٹن سوسائٹی میں تعمیرات کی قانون کے مطابق اجازت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے افسران نے غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار سابقہ افسران کو قرار دیا، غیرقانونی تعمیرات پر سابق ڈی جی ظفراحسن ،شمس الدین سومروکوبھی بلایا گیا تھا اور سابق ڈی جی کیدورمیں مبینہ طورپر20سیزائدنقشوں کی منظوری ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ قوانین کے تحت ڈیڑھ کلومیٹرمیں مزار کے گنبد سے اونچی تعمیرات نہیں ہوسکتی۔نیب ذرائع نے کہا ہے کہ مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی شکایت پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، تحقیقات کے8ماہ کے دوران 15سیزائدسرکاری افسران کابیان ریکارڈکیاجاچکا ہے اور بیان ریکارڈکرانیوالیافسران نے تعمیرات کاذمہ دارسابقہ ڈی جیز کو قراردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں