میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ، دونوں رہنماؤں نے حکومت سے متعلق تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ سربراہ پیر پگارا اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں نے گلے شکوے، تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔ملاقات میں پیرپگارا نے کہا کہ ہم غیر مشروط اتحادی ہیں، ہمارے ہی لوگوں کو توڑا جا رہا ہے، ارباب غلام کے الیکشن میں300مریدین پر مقدمات بنے،جس کا سامنا کر رہے ہیں، تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ہی افراد کو توڑنا ہے توالیکشن کاانتظار کرلیتی۔سربراہ فنکشنل لیگ نے کہا کہ اپنے ووٹرز کو مقدمات تلے چھوڑ کر ارباب غلام رحیم چلے گئے، حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، ایک وزیر ہمارے دیگر ارکان کو توڑنے میں مصروف ہے، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کو سب باور کرا دیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے،گرفتاری سے تشویش بڑھی جبکہ دونوں رہنماں نے ملاقاتیں جاری رکھنے اور باہمی مشاورت پر اتفاق کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں