فاروق احمد کووزیراعظم ،بیرسٹرسلطان کوصدرآزادکشمیربنائے جانے کاامکان
شیئر کریں
ذرائع نے کہا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کی تیاری کی جا رہی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے قریبی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان، جب کہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر نامزد کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے 4 نومنتخب ارکان اسمبلی کو ملاقات کیلئے بلایا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سینئر رہنما خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی اور مختلف سوالات کیے۔ انہوں نے امیدواروں سے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت ، تعلیم و ترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا۔ چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور سمیت وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا