میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک چین شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہم ہے ،آرمی چیف

پاک چین شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہم ہے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں،ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے ہم کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے،پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چائنز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ اور سفارتی حکام نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماضی ثابت کرتا ہے ہم نے چیلنجز کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی، ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے ہم کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے،پاکستان اور چین کے تعلقات منفرداور مضبوط ہیں،پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن وسلامتی کیلئے پاک چین شراکت داری کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔آرمی چیف نے چین کے دفاع ، سلامتی قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ہمارے تعلقات مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں