میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوامی مینڈیٹ زبردستی چھین کر شہباز شریف کو وزیراعظم بنا یاگیا،اسد قیصر

عوامی مینڈیٹ زبردستی چھین کر شہباز شریف کو وزیراعظم بنا یاگیا،اسد قیصر

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدم رہائی ،خیبرپختونخوا میں پانی سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی کو پٹرول سے پیدا کی جانے والی مہنگی بجلی پر لوگوں کو فراہمی اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحصیل ہیڈکوارٹر لاہور ضلع صوابی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا تھا لیکن ہم سے زبردستی عوامی مینڈیٹ چھین کر شہبازشریف کو وزیراعظم بنادیا گیا ہمارا صوبہ 4000میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے، جبکہ پورے خیبرپختونخوا کی ضرورت 2600میگاواٹ ہے لیکن ہمارے صوبے کو صرف 1100 دی جارہی ہے، حالانکہ آئین پاکستان کے مطابق اس کا پہلا حق بجلی پیدا کرنے والے علاقے کا حق ہے ، لیکن وفاق یہ حق نہیں دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں اپنی خطاب میں کہہ دیا ہے کہ ضرورت پیش آئی تو پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کا جواب دینے کا حق ہے،اسدقیصر نے کہا کہ چین ناراض ہے،بھارت اور ایران کیساتھ تعلقات اچھے نہیں،اب افغانستان کے ساتھ ایک نیا محاذ بنا رہے ہیں ،ہم نے وضاحت کے ساتھ کہہ دیا ہے کہ ایک بھی آپریشن کو نہیں مانتے،ہم اپنے وطن میں مزید جنگیں برداشت نہیں کرینگے،اپنے ماں اور بہنوں کی مزید بے عزتیاں برداشت نہیں کرینگے،انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں وزیراعظم کے سامنے کہہ دیا تھا کہ آپریشن کروگے تو ہمارے لاشوں پر گزر کر کروگے۔ احتجاجی مظاہرے سے وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری ، کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن حاجی عبدالکریم خان اور سابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں