میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضرورت پڑی توکے الیکٹرک کوقومی تحویل میں لے لیں گے ،سندھ حکومت

ضرورت پڑی توکے الیکٹرک کوقومی تحویل میں لے لیں گے ،سندھ حکومت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بڑھتے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کے الیکٹرک سے بات کی جائے، عوام کتنی تکلیف برداشت کریں؟ وزیراعلی سندھ کی وزیر توانائی کو ہدایت
کے الیکٹرک سے مکمل لوڈشیڈنگ کا شیڈول مانگا گیا ہے، انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے 24گھنٹے میں صورتحال بہترہوجائیگی ،وزیر توانائی سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑھتے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کے الیکٹرک سے بات کی جائے، عوام کتنی تکلیف برداشت کریں؟انہوںنے کہا کہ کے الیکٹرک اپنا سسٹم درست کرے، شہر میں بجلی بحران پر فوری قابو پایا جائے۔جبکہ وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیں گے۔کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر صوبائی وزیر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کے الیکٹرک سے مکمل لوڈشیڈنگ کا شیڈول مانگا گیا ہے کے الیکٹرک کاکہناہے اعلانیہ7سے8گھنٹے کی ہی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔امتیازشیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 24 گھنٹے میں صورتحال بہتر کر دی جائے گی سندھ حکومت نیلوڈشیڈنگ کانوٹس لیاہواہے بجلی کی مسلسل بندش سے پانی کابھی بحران بڑھ گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو کیالیکٹرک کو قومی تحویل میں لیں گے 2 تین دن سے لوڈڈشیڈنگ کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی وزیراعلی سندھ کی ہدایت پرکے الیکٹرک سی ای او کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی صورتحال پرسخت نوٹس لیاگیاہے۔وزیرتوانائی نے کہا کہ کیالیکٹرک کا کہنا ہے سوئی سدرن گیس نے گیس سپلائی کم کردی ہے کمپنی نے اپنے بھی مسائل بتائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں