میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھرپارکر میں پریزائیڈنگ افسر ڈاکٹر گھنشام پر تشدد کا معاملہ

تھرپارکر میں پریزائیڈنگ افسر ڈاکٹر گھنشام پر تشدد کا معاملہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی /صدام بجیر تھرپارکر میں پریزائیڈنگ افسر ڈاکٹر گھنشام پر تشدد کا معاملہ، ڈاکٹرز تنظیمیں میدان میں آ گئیں، مٹھی، کلوئی چھاچھرو،اسلام کوٹ میں او پی ڈی کا بائیکاٹ، ڈاکٹروں کا مظاہرہ، سندھ حکومت تشدد کرنے والے محکمہ صحت کے ملازم غلام محمد جونیجو کے خلاف کارروائی نہ کر سکی، سپریم کورٹ کی ون مین کمیشن کا نوٹس، ایس ایس پی سے رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے تحصیل اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں مانجیٹھی کی پولنگ نمبر 5 پر پریزائیڈنگ افسر ڈاکٹر گھنشام پر تشدد کرنے والے محکمہ صحت مٹھی کے ملازم مقامی پیپلزپارٹی رہنما غلام محمد جونیجو کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ، واقعے کے خلاف ڈاکٹرز کی تنظیمیں بھی میدان میں آ گئی ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر روشن چانڈیو، ڈاکٹر فیضان میمن، ڈاکٹر جنید گجو، ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے رہنماؤں ڈاکٹر سجن ہالیپوتا، ڈاکٹر عبدالحمید رادہن، ڈاکٹر سعد اللہ چاچڑ، ڈاکٹر ایشور کمار اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پانے جاری کردہ بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر گھنشام پر تشدد کرنے والے غلام محمد جونیجو پر کیس داخل کرکے کارروائی کی جائے، رہنماؤں نے چتاونی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کارروائی نہیں کی گئی تو انتخابی ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ سمیت او پی ڈی بند کرکے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا، دوسری جانب کالج اساتذہ کی تنظیم سپلا حیدرآباد ریجن کے صدر پروفیسر انور منصور منگریو، پروفیسر آصف اقبال ظہوری، پروفیسر بینظیر جونیجو و دیگر اضلاع کے رہنماؤں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر گھنشام پرتشدد کرنے والے جاہل وڈیرے غلام محمد جونیجو کو گرفتار کرکے الیکشن قوانین کے مطابق سزا دی جائی، اگر انتخابی عملے کو تحفظ نہیں دیا گیا تو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر گھنشام پر تشدد کے خلاف مٹھی سول ہسپتال، اسلام کوٹ رورل ہیلتھ سینٹر، کلوئی اور چھاچھرو میں ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی ریلیاں نکالیں، واقعے کو چار دن گزرنے کے باوجود سندھ حکومت و الیکشن کمیشن ابھی تک غلام محمد جونیجو کے خلاف کارروائی نہ کر سکی، دوسری جانب سپریم کورٹ کی ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں تشکیل ون کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی تھرپارکر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں