میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعجازجھکرانی کے گھرچھاپہ مارنے کیلئے آ ئی نیب سکھرکی ٹیم پرحملہ،متعدد اہلکارزخمی

اعجازجھکرانی کے گھرچھاپہ مارنے کیلئے آ ئی نیب سکھرکی ٹیم پرحملہ،متعدد اہلکارزخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) چیئرمین نیب ریٹائرڈجسٹس جاویداقبال نے نیب ٹیم پر سکھر میں حملے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم، نیب ٹیم نے مقامی پولیس اور ایس ایس پی کو اطلاع نہیں دی، پولیس ذرائع، ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، نیب پریس ریلیز، سابق وفاقی وزیر اعجاز جھکرانی کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیب چیئرمین نے سکھر میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اعجاز جھکرانی کے گھر پر گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر حملے اور گھیراؤ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیب پریس ریلیز کے مطابق بار بار رابطے کے باوجود پولیس اور ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم کی مدد نہیں کی اور ہجوم کے گھیراؤ کے دوران کچھ اہلکار زخمی جبکہ ایک گاڑی اور ایک پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب پولیس کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کے شرط پر بتایا کہ نیب ٹیم مقامی پولیس اور ایس ایس پی جیکب آباد ریاض ملک کو اطلاع دیے بغیر نیب افسر ولی اللہ کی سربراہی میں اعجاز جھکرانی کو گرفتار کرنے گئی، نیب ٹیم دو پولیس موبائل کے ساتھ تھی، جو کہ پہلے سے ہی نیب سکھر کے پاس معمول کے کام کیلئے موجود ہیں، حملے کے بعد ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم کے سربراہ کو معتدد بار کالز کیں، لیکن انہوں نے اٹینڈ نہیں کی جس کے تمام کال ریکارڈنگ اور سی ڈی آر پولیس کے پاس موجود ہیں۔ واضع رہے کہ نیب ٹیم سکھر میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اعجاز جھکرانی کو محکمہ تعلیم جیکب آباد ضلع میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے دائر ریفرنس میں گرفتار کرنے کیلئے گئی تھی، اس سلسلے میں پولیس کے افسران سے بات کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا، لیکن موقف نہیں مل سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں