حماد اظہر، مفتاح اسماعیل مباحثہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مباحثہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ایک ٹی وی پروگرام پر تبصروں کیلئے سوشل میڈیا محاذ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مجرموں کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو چہرہ چھپاتے ہیں۔فواد چوہدری نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مباحثے میں ناکام ہوگئی۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے حکومتی جھوٹ بے نقاب کردیا، پی ٹی آئی مباحثے میں بھی ہار گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف توانائی سیکٹر کو چلانے میں ناکام رہی بلکہ اس مباحثے میں بھی ہار گئی۔