حریم شاہ کی منگنی کی حقیقت؛ انگوٹھی والا شخص منظرعام پرآگیا
شیئر کریں
حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منگنی کی تصویر کی حقیقت منظرعام پر آگئی۔چند روز قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک خاتون اور مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا۔ مرد نے ہاتھ میں گھڑی اور انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں نیلے رنگ کا نگینہ جڑا تھا۔ حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوگئی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے ۔بعد ازاں حریم شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے ۔ تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام اور تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ حریم شاہ کے اس بیان کے بعد سندھ کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگانے میں مصروف تھا کہ آخر حریم شاہ کا دولہا کون ہے ؟اس حوالے سے سعید غنی، مرتضی وہاب سمیت مختلف سیاستدانوں کے بیانات بھی منظرعام پر آئے جس میں انہوں نے حریم شاہ سے کسی بھی قسم کی تعلقات کی تردید کی۔اور اب ایک نجی چینل کے مطابق حریم شاہ کی شیئر کی ہوئی تصویر کے حوالے سے ایک شخص حسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ یہ تصویر اس کی ہے اور اس میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ اس کی دوست کا ہے ۔ تاہم یہ تصویر حریم شاہ کے پاس کہاں سے آئی اسے نہیں معلوم۔حسن اقبال پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس تصویر میں جس گھڑی اور انگوٹھی کو دکھایا گیا ہے وہ میری ہے جب کہ خاتون کا ہاتھ میری امریکی دوست کا ہے ۔دوسری جانب حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے یہ تصویر ڈیلیٹ کردی ہے ۔ تاہم ابھی تک اس متنازع تصویر کے حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔