میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم کی حمایت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے آرمی چیف

قوم کی حمایت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کا رتبہ پانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں دیرپا امن شہدا کی قربانیوں سے آیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان قربان کرکے دہشتگردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا۔ دشمن امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں ناکام رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے بیا ن میںمادر وطن کی حفاظت کیلئے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی پرعزم قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں