میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کو شاہ محمود قریشی کا جواب

بلاول بھٹو کو شاہ محمود قریشی کا جواب

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سارے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس صرف 2 آپشنز ہیں، وزیراعظم غلطی کا اعتراف کریں اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا اعلان کریں یا استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے ادویات پر نوٹس لیا تو وہ مہنگی ہوگئیں، وزیراعظم نے آٹا، چینی پر نوٹس لیا تو وہ مہنگے ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے سے پہلے ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا جب کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کا خون چوس رہی ہے۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ آج راجہ پرویز اشرف بری ہو گئے جب کہ جہانگیر ترین لندن میں مزے کر رہے ہیں لیکن ان کا وزیراعظم شوگر کمیشن کا رونا رو رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان سب کو اور ن لیگ کو بھی معافی مانگنی چاہئے، وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو شہید نہیں کہہ سکتے لیکن اسامہ بن لادن کو شہید کہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں