میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو مل کر نکالیں گے ، بلاول

عمران خان کو مل کر نکالیں گے ، بلاول

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ اپوزیشن مل کر عمران خان کو نکالے گی ، نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف پنجاب کو اٹھنا ہوگا ہم سب نے مل کر سلیکٹڈ کے خلاف لڑنا ہے ،ہمیں نہ کٹھ پتلی حکومت قبول ہے نہ کنٹرولڈ جمہوریت منظور ہے پہلے پارلیمنٹ پر باہر سے حملہ کیا تھا اب پارلیمان میں بیٹھ کر اس پر حملہ آور ہیں ہم ان کے راستے میں سینہ تان کر کھڑے ہونگے ، اسلام آباد کے کٹھ پتلیوں سن لو ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹائیں گے ، جس وزیراعظم کو اپنے وزیر نکالنے رکھنے کا اختیار نہ ہو اسے سلیکٹڈ نہ کہوں تو کیا کہوں ۔گجر خان کے جلسہ میں بلاول نے بندہ نمبر دو عمران ِمک گیا تیرا شوعمران گو عمران گوکے نعرے لگوادئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ہفتہ کی شب اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ سے گھروں میں ڈاکہ زنی کی گئی ہے ملک میں کسی کی آزادی کا تحفظ نہیں ہے سیاست بھی آزاد نہیں ہے اپنی مرضی سے بول نہیں سکتے سیاست نہیں کرسکتے ۔ انصاف کے پہرہ دار خود زیادتی کرتے ہیں، عوامی نمائندے مرضی سے قانون سازی نہیں کرسکتے ۔ہزاروں شہری لاپتہ ہوچکے ہیں کس قسم کی آزادی ہے کہ شہری قتل ہوجاتے ہیں اور قاتل کا پتہ نہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں