میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہورہی، چیئرمین ایف بی آر

ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہورہی، چیئرمین ایف بی آر

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم 2019 میں کوئی توسیع نہیں کی جارہی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اسکیم سے مستفید ہوں۔خیال رہے کہ مقامی اور سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ اسکیم میں توسیع کی جارہی ہے ۔افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں توسیع کی تصدیق کی۔تاہم بعدازاں انہوں نے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں