میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیمی فائنل مشن جاری، پاکستان نے افغانستان کو بھی روند دیا

سیمی فائنل مشن جاری، پاکستان نے افغانستان کو بھی روند دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آئوٹ کلاس کر دیا۔ 228 رنز کا ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی۔ محمد نبی اور مجیب الرحمن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل افغانستان نے مقررہ اوورز میں 227رنز بنائے تھے ۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 49.4اورز میں حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی ایک اور رکاوٹ عبور کر لی ۔ عماد وسیم نے 49 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کر دار ادا کیااور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ اصغر افغان اور نجیب اللہ زدران 42.42رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 شکار کیے ۔پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ پہلے ہی اوور میں دوسری گیند پر فخر زمان مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ 72 کے مجموعی سکور پر امام الحق جلد بازی میں محمد نبی کی گیند پر سٹیمپ آئوٹ ہو گئے ۔ انہوں نے 36 رنز کی باری کھیلی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری داغنے والے بابر اعظم کی اننگز اس بار 45 اسکور تک محدود رہی۔ بیٹسمین کو محمد نبی نے بولڈ کیا۔آل راونڈر محمد حفیظ 19رنز بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ، حشمت اللہ شہیدی نے کیچ پکڑا۔ حارث سہیل 27 کے اسکور پرا سپنر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈیبیو ہو گئے ۔کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجیب اللہ زدران کی گیند پر رن آئوٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی۔ انہوں نے 49 رنز بنائے اور مرد میدان قرار پائے ۔ وہاب ریاض نے 15اسکور کی جارحانہ باری کھیلی۔ مجیب الرحمن اور محمد نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں