میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کا فراڈ کراچی میں المونیم وائنڈنگ کے کمزور ٹرانسفارمر کی تنصیب شروع

کے الیکٹرک کا فراڈ کراچی میں المونیم وائنڈنگ کے کمزور ٹرانسفارمر کی تنصیب شروع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ منور علی پیرزادہ )بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی آڑ میںصارفین سے ٹرانسفارمر کے نام پر اربوں روپے بٹورنے کامنصوبہ بھی بے نقاب ہوا ہے ، کے الیکٹرک انتظامیہ نے کراچی میں المونیم وائندنگ والے کمزور ٹرانفسار کی تنصیب شروع کردی ہے ، آئندہ برسوں میں کاپر وائنڈنگ ٹرانسفارمر ختم کرنے کی منظم سازش پر مرحلہ وار کام شروع ہوچکا ہے ،واضح رہے کہ کراچی کے صارفین سے مختلف تیکنیکی امور کے اخراجات کی آڑ میں کے الیکٹرک انتظامیہ اربوں روپے وصول کرتی ہے ،جسے باقاعدہ نیپرا سے منظور کرایا جاتا ہے ،اُسی طرز پر اس مرتبہ بھی بجلی ترسیل کے نظام بہتر بنانے کی آڑ میں صارفین سے بجلی کے بلوں میں اربوں روپے وصول کیے جائیں گے ،جیسا کہ کے الیکٹرک انتظامی افسران نے کراچی میں المونیم وائنڈنگ والے ٹرانسفارمر لگانے شروع کردیے ہیں ، نیپرا سے منظوری کے بعد 7 سالہ منصوبے کے پہلے سال میں 327 المونیم والے ٹرانسفارمر لگائے جائیں گے ، جن پر خرچ ہونے والے ایک ارب 14 کروڑ 90 لاکھ روپے صارفین سے بلوں میں وصول کیے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی میں 34 ہزار سے زائد کاپر وائنڈنگ والے ٹرانسفارمر نصب ہیں، جن میں 2ہزار 642 ایسے ٹرانسفارمر ہیں جو 80 فیصد سے زائد کا لوڈ برداشت کرنے کے باوجود موثر ہیںلیکن کے الیکٹرک انتظامیہ کراچی میں المونیم وائنڈنگ والے ٹرانسفارمر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر چکی ہے ، پتا لگا ہے کہ 250 کے وی اے کا المونیم وائنڈنگ والا ٹرانسفارمر 26 لاکھ میں خریدا گیا جبکہ اسی لوڈ میں کاپر وائنڈنگ ٹرانسفارمر 17 لاکھ روپے میں دستیاب تھا ،جسے دانستہ نظر انداز رکھا گیا ، واضح رہے کہ بجلی ترسیل کے نظام میں بہتری کیلئے مختلف تیکنیکی امور میں اربوں روپے فراڈ کاسلسلہ جاری ہے ، جس کی تمام تر وصولی صارفین کے بجلی بلوں سے کی جائے گی ، جیسا کہ ایک جانب سب اسٹیشن میں فکس ٹائپ وی سی بی سوئچ لگاکر صارفین سے اربوں روپے وصول کیے جائیں گے تو دوسری جانب المونیم وائنڈنگ والے کمزور ٹرانسفارمر کی مد میں اربوں روپے کے اخراجات بھی کراچی کا صارف ادا کرے گا ، ذرائع کے مطابق شعبہ پلاننگ اینڈ انجینئرنگ کے ہیڈ ارشد صابری ودیگر اس جعلسازی ودھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں